دبئی،11اگسٹ(ایجنسی) چند روز قبل آتش زدگی کے حادثے کا شکار ہونے والے اماراتی طیارے کے ایک ہندوستانی مسافر نے 6 روز بعد دبئی ڈیوٹی فری کے لکی ڈرا میں دس لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا۔
دبئی ڈیوٹی فری کے مطابق کارڈ نمبر 0845 کے حامل دبئی میں مقیم ہندوستانی شہری محمد بشير عبد القادر نے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہال A میں ہونے والے ملینیئم ملیئنر کے لکی ڈرا میں مبلغ دس لاکھ ڈالر جیت لیے۔
text-align: start;">محمد بشیر عبدالقادر دبئی میں گاڑیوں کے ایک ڈیلر گروپ میں فلیٹ ایڈمنسٹریٹر کی ملازمت کرتے ہیں۔ ان کی عادت ہے کہ وہ بھارت سفر کرتے ہوئے عموماً ریفل ٹکٹ ضرور خریدتے ہیں۔ واضح رہے کہ لکی ڈرا جیتنے والے محمد بشیر تین اگست کو دبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوری بعد حادثے کا شکار ہونے والی امارات ایئرویز کی پروازEK521 میں بھی سوار تھے۔
عبدالقادر اس رقم سے یقینا ریاست کیرالا کے بچوں کی مدد کریں گے جن کو مالی اور طبی مدد کی ضرورت ہے"۔